صیہونی حکومت نے فلسطین کے المغازی کیمپ کے خوفناک جرائم کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی فوج کی ریزرو فورسز کی ایک خاتون اہلکار لیور موشایو جو چند روز قبل تک غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تعینات تھیں، کہتی ہیں کہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور یہ نہیں جانتی کہ کس طرح اپنا کام پورا کریں، ان کے پاس اپنی بیٹی کے لیے پاوڈر دودھ خریدنے کی توانائی بھی نہيں ہے۔
کل بدھ کو غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے "نقصانات" کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے۔
سوشل میڈیا کے کارکنوں نے بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے اس اعلان پر جشن منایا کہ اس کے مزاحمت کاروں اور بہادر مجاھدین نے لڑائی کے دوران اسرائیلی قابض فوج کو نشانہ بنانے کے لیے "Sam-18" راکٹ کا استعمال کیا۔ یہ راکٹ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 83 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ "قابض افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 خاندانوں کا قتل عام کیا، جس میں 241 شہید اور 382 زخمی ہوئے۔"
فاران: اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ کے نوجوان اور بزرگ سمیت بچوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کی ایک اور فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر اسرائیلی فوٹو جرنلسٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک اسٹیڈیم میں درجنوں […]
فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے خاندانوں کے 25 قتل عام کیے جس میں 250 شہید اور 500 زخمی ہوئے۔
آج منگل کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا81 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔