غزہ سے اسرائیل کی زمینی افواج کے انخلا کے لیے اسرائیلی فوج کی تیاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
صیہونی حکومت کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں استقامتی مجاہدین کے ہاتھوں 13 اعلیٰ فوجیوں اور فوجی افسران کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور اس واقعے کو اسرائیل اور اس کی فوج کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ایک انٹیلی جنس افسر نے اسرائیل کے خلاف یمن کی بحری کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنیوں کے پاس ہر قسم کے میزائلوں اور ڈرونز کا بڑا ذخیرہ ہے اور یہ اسرائیل کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کے پیش نظر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں صیہونی ذرائع نے ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے غزہ کو بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی تیز کرنے سے متعلق ایک نیم مردہ کوشش کی منظوری دیتے محاصرہ زدہ علاقے میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ڈرون ٹکرا جانے سے جہاز کو آگ لگ گئی ۔ کیمکلز سے لدے اس جہاز کو زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔
آج ہفتے کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا78واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اڑھائی ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔
القسام مجاہدین نے 2 ٹن کے دو میزائلوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے بعد 5 صیہونی ٹینکوں کو تباہ کرنے اور ان کے تمام اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔