جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کی راموت بستی میں فائرنگ کی کارروائی میں تین آباد کار ہلاک، اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی بیت المقدس کے دو حقیقی بھائیوں نے کی جس میں دونوں جام شہادت نوش کرگئے۔
صحت کی عالمی تنظیم نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ اور غرب اردن میں صحت اور علاج معالجے کے دو سو چونسٹھ مراکز پر حملہ کی رپورٹ ملی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی وحشت وبربریت میں شجروحجر، انسان ، حیوان کوئی بھی محفوظ نہیں۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صہیونی فوج غزہ کی پٹی میں تاریخی مقامات اور عام شہری سہولیات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری اور آلات کی کمی کی وجہ سے ریسکیو عملہ اب تک شہداء کی لاشوں کو نکالنے کے لیے دستی اوزاروں اور روایتی ابتدائی طریقوں پر انحصار کرتا رہا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہےکہ حماس تحریک "صرف افراد کا گروہ نہیں ہے، بلکہ ایک خیال اور نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا"۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کی حد سے تجاوز کیا ہے اور اسے غزہ پر دوبارہ قبضے کا نہیں سوچنا چاہیے۔
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے جماعت کے القدس کے لیے ترجمان محمد حمادہ کی غزہ کی پٹی میں جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہید رہ نما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جماعت کے شہید […]
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی کے تحت آئندہ دو دن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
سید صدرالحسینی نے غزہ جنگ میں صیہونی فوج کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "اس بات کے پیش نظر کہ صیہونی فوج زمینی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائی لہذا تل ابیب حماس سے زیادہ جنگ بندی کا محتاج تھا۔