اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے پیر کی شام تل ابیب شہر اور اس کے مضافات پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے بڑا راکٹ بیراج قرار دیا جاتا ہے۔
بچوں کے اس عالمی دن پر صہیونی ریاست نے صرف 5600 ننھی لاشوں سے ہی دنیا بھر کے لوگوں کو نہیں لرزایا بلکہ 1800 سے زیادہ کم سن بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں جن کی لاشوں تک بھی رسائی نہیں ہوسکی اور ممکنہ طور پر تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے دوران قابض فوج کی 60 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا جن میں 10 ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ایک برطانوی یہودی ربی حنان بیک نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کا یقینی طور پر بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا۔
طوفان الاقصیٰ کا پینتالیسواں دن ایسے حال میں شروع ہؤا کہ اسپتالوں، اسکولوں، مسجدوں، رہائشی علاقوں اور گرجا گھروں پر غاصب یہودی ریاست کی بہیمانہ بمباریوں میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 13300 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ انڈونیشی اسپتال پر غاصب ریاست کے توپخانے کی گولہ باری کی وجہ سے آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
وہ قوتیں جو غزہ کے مستقبل کیلئے روڈمیپ واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انتہائی احمق اور نادان ہیں۔ ان کے پاس پرانی معلومات ہیں اور وہ غزہ کے عوام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بے اطلاع ہیں۔ غزہ کی آبادی کا 80 فیصد حصہ ان فلسطینیوں پر مشتمل ہے جو مقبوضہ فلسطین کے دیگر حصوں سے ہجرت کر کے یہاں آئے ہیں۔ وہ اپنے گھر واپس جانے کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچتے۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے سمندری جہاز کو قبضے میں لینے کے یمنی فوج کے اقدام کو سراہا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے ایک کمانڈ سینٹر کو برکان میزائل سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔
غاصب صیہونی فوج نے رات کے وقت غزہ میں واقع انڈونیشین ہسپتال کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔