اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے التوام، جبالیہ، بیت لاھیا اور الزیتون کے علاقوں میں اتوارکو صہیونی کی 29 گاڑیوں اور ٹینکوں کوتباہ کر دیا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کل اتوار کی شام کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ قابض دشمن شکست خوردہ ہوچکا ہے اور یہ لڑائی دشمن کی تباہی کا آغاز ہے۔
اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کے خلاف وحشیانہ جنگ جاری ہے۔ ہسپتالوں کے خلاف تازہ جارحیت کے نتیجے انڈونیشی ہسپتال میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں زخمی، مریض اور دوسرے شہری شامل ہیں۔
غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کے چوالیسویں دن بھی صہیونیوں نے رہائشی علاقوں اور عوام کے اکٹھے ہونے کے مقامات، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
علمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی غزہ کے شفا ہسپتال کے مریضوں کو اگلے 24-72 گھنٹوں کے اندر غزہ کے جنوبی حصے کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بحری جہاز بحیرہ احمر میں لاپتہ ہوگئی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر احمد بحر (المعروف ابو اکرم) کی شہادت کا اعلان کیا۔
"حماس" نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کی تازہ ترین پیشرفت پر بریفنگ کے لیے کل ہفتے کے روز "بیروت" ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں حماس رہ نما اسامہ حمدان نے کہا کہ "آج کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہوگی بلکہ صرف آزادی اور واپسی ہوگی آزادی ہوگی‘‘۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق حماس کے گرفتار ارکان سے کی گئی تفتیش اور دیگر چیزوں کے علاوہ اس واقعے کی پولیس کی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو نووا موسیقی میلے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔