جنوبی افریقا کے صدر متامیلا رامافوسا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی غاصب ریاست کی طرف سے کیے گئے "جنگی جرائم" کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت درج کرائی ہے۔
یہ قرارداد ایسے حال میں منظور ہوئی کہ غاصب ریاست کے گماشتے ـ اسپتالوں کے سلسلے میں ـ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اب تک کئی اسپتالوں کو تباہ کرنے کے بعد، الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہوئے ، اور یوں غاصب صہیونیو کا موٹا جھوٹ بھی ثابت ہؤا کہ اسپتال میں ان کے قیدی رکھے گئے ہیں، یا اس میں القسام بریگیڈز کا ہیڈکوارٹر واقع ہؤا ہے یا اس میں القسام کے اسلحے کا گودام ہے
الشفاء اسپتال پر غاصب صہیونی فوج کا حملہ؛ غزہ کے اسپتالوں کے سربراہ ڈآکٹر منیر البرش نے الجزیرہ کو بتایا: غاصب صہیونی فوجی کئی دنوں سے مسلسل بمباریوں اور گولہ باریوں کے بعد آج صبح ایمرجنسی وارڈ اور سرجیکل وارڈز میں داخل ہوئے اور زیر زمین حصوں کی تلاشی لی۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ذرائع نے الجزیرہ کو اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ہسپتال کے اندر موجود ادویات اور طبی آلات کے ایک گودام کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی تمام تر ذمہ داری امریکی صدر جوبائیڈن پر عاید کی ہے۔
فلسطین کے علاقے طولکرم کیمپ پر صیہونی غاصب فوج کی جارحیت میں کل منگل اور گزشتہ شب سات فلسطینی شہید ہوگئے جب الخلیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک شہری شہید ہوگیا۔
بعض خبروں کے مطابق جارح اسرائیل نے الشفا ہسپتال پر حملوں کا آغاز کردیا ہے۔
تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگيڈ نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جیسٹین ٹروڈو نے صیہونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔