طوفان الاقصٰی کا پینتیسویں دن بھی صہیونیوں کی بمباری جاری رہی، بماری کا مقصد صہیونی فوج کے غزہ میں داخلے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔ صہیونیوں کو شدید جانی نقصانات کا سامنا ہے لیکن وہ جانی نقصانات کو صیغہ راز میں رکھتے ہیں۔ صہیونی غزہ میں پیشقدمی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کانٹے دار مزاحمت کا سامنا ہے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کی شدید مذمت کی اور اسے اشتعال انگیز اور ناقابل قبول بیان قرار دیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن کا کہنا ہے کہ یمن میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جو اسے فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کی امنگوں کی حمایت پر آمادہ کرتی ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونیوں کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اور صیہونی فوجیوں نے بھی جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے-
فلسطینی مزاحمت کارں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں صیہونی قابض فوج کی دراندازی کا مقابلہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزاحمتی فورسز نے مزید ٹینکوں کو پوائنٹ صفر سے حملہ کرکے تباہ کر دیا۔
غزہ کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعہ کے روز کم از کم تین ہسپتالوں پر یا اس کے قریب فضائی حملے کیے جس سے صحت کا نظام مزید خطرے سے دوچار ہو گیا جس کو ہزاروں ہلاکتوں اور فلسطینی علاقے میں حماس-اسرائیل جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی بہت بڑی تعداد کا سامنا ہے۔
طوفان الاقصٰی کا چونتیسواں دن غزہ کے نواح، بالخصوص شمال میں زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں؛ غاصب صہیونی گنجان آباد علاقوں پر بلا ناغہ بمباری کر رہے ہیں۔ طوفان الاقصٰی کے آغاز سے اب تک 10812 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں غالب اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
فاران: فرانسیسی ہفت روزہ “ایکسپریس” کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل میک ماسٹر نے کہا ہے کہ اس جنگ کو خطے میں پھیلانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران جلد ہی اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے بکھرے ہوئے حملوں کو باقاعدہ کارروائیوں میں بدل دے گا۔ اس کے بعد یمنی حوثی آبنائے باب المندب کے […]
غزہ پر 34 دنوں سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور جبالیا کیمپ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم 30 افراد شہید ہوگئے۔