ایسی صورت میں کہ جب اہم عرب ممالک نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور خطے میں ہونے والے انسانی المیے کے حوالے سے غیر فعال موقف اختیار کر رکھا ہے، صنعا میں واقع یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے باضابطہ طور پر صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمان کرس ولیم سن نے اسرائیل کو نازیوں سے بدتر قرار دیا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں جاری فلسطینی استقامتی مجاہدین کے خلاف زمینی جنگ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی میں بچوں نے غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کی صبح سے الیاسین گرنیڈوں سے صیہونی قابض فوج کے 16 ٹینکوں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کو بتاہ کردیا۔
جمعرات کی صبح سے دوسری بار جنین شہر اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی میں 7 نوجوان شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔
غاصب صہیونی ریاست نے میدان میں جنگ میں شکست کھائی تو جنون کی حالت میں غزہ کے رہائشی علاقوں پر بہیمانہ حملوں اور ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت، فلسطینی عوام کے قتل عام کا آغاز کیا، عالمی قوانین کے بر عکس، اجتماعی سزا کی پالیسی اپنائی، غزہ کا پانی بند کیا، بجلی منقطع کر دی، اسپتالوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں، گرجاگھروں اور ایمبولینسوں پر حملے کئے، مختلف قسم کے ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے اور نہتے انسانوں پر سفید فاسفورس بموں سے حملے کئے۔
غاصب صیہونی حکومت، غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک ایک سو بیس طبی مراکز پر بمباری کرچکی ہے۔
صیہونی وزیراعظم نے غزہ میں تین روزہ جنگ بندی کی امریکی صدر بائیڈن کی درخواست کو مسترد کر دیا۔