کارکنوں نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض ریاست کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں پر بمباری کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی مذمت کی گئی تھی۔
ھنیہ نے جمعے کی شام ایک بیان میں کہا کہ قابض دشمن کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام اس صورتحال کا اظہار ہیں کہ قابض ریاست اور اس کی زمینی افواج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور صہیونی ریاست فلسطینی مزاحمت کی وجہ سے مشکل میں ہے۔
صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی فورسز کےساتھ لڑائی میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور دو فوجی افسر زخمی ہوگئے
تونس کی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک بل پر بحث شروع کی ہے جس کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا جرم قرار دیا جائے گا۔
بحرین کے ایوان نمائندگان نے اعلان کیا کہ اسرائیل سے بحرین کے سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات کو منقطع کر دیا ہے۔
مغرب نے اب تک غزہ میں نہتے عوام کا قتل عام روکنے کے لئے پیش کردہ تمام قراردادوں کو ویٹو کر دیا ہے؛ پورا مغرب ہمہ تن قاتلوں کے محاذ میں کھڑا نظر آ رہا ہے گوکہ مغربی عوام اپنے حکام اور صہیونیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی کے باعث دنیا کے بہت سے ملکوں کے عوام نے اس تعلق سے، حکومتوں کی خاموشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
دہلی میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے باوجود یونیورسٹی طلبا نے مظاہرہ کرکے غزہ پر حملے فوری طور پربند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 100 فلسطینی شہید اور 400 زخمی انڈونیشیا کے ہسپتال پہنچے جب کہ درجنوں دیگر ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔