ھنیہ نے اردن کے عوام اور تمام عرب اور اسلامی ممالک کے عوام سے تین کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مزاحمت کی حمایت میں سرگرمیاں جاری رکھیں۔
اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے "طوفان الاقصیٰ" جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے 1200 سے زائد فوجیوں کو معذور قرار دیا ہے۔
حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں رہائشی عمارتوں، عوامی سہولیات اور خدمات کی سہولیات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
غزہ پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری رہنے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوگيا ہے۔
استقامتی محاذ نے اسرائیلی حملوں کا دندان شکن جواب دیا ہے۔
حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ المزینی المعروف ابو حمام اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جان شہادت نوش کرگئے۔
امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے کہا ہے کہ "حساس قرار دی گئی ملاقاتوں کے دوران امریکی حکام نے اچانک طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیلی رہ نماؤں کی کمزوری کو محسوس کیا۔"
صہیونی ریاست کے عدالتی مشیر ڈیموکریٹک موومنٹ ان اسرائیل نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر میں دستاویزات کو جلانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔