شام کے دیر الزور میں امریکی افواج کے اڈے کے قریب واقع "کونیکو" گیس پلانٹ سے منسلک گیس پائپ لائن کو نامعلوم حملہ آوروں نے بم سے اڑا دیا۔
لندن میں ہیومن رائٹس واچ کے قانونی مشیر کلائیو بالڈون نے اتوار کے روز مغربی ممالک کی اسرائیل کی اندھی طرف داری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نامہ نگاروں کی حمایت کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جب سے فلسطینیوں اور غاصب صیہونی کے درمیان جنگ شروع ہوئی ہے، کم سے کم بائیس صحافی اور نامہ نگار شہید ہو چکے ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت نے دشمن صیہونی حکومت کے خلاف کئی مورچوں پر متحدہ طور پر جنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اعتراف کیا ہے کہ "حماس نےجب 7 اکتوبر کواسرائیل پر حملہ کیا تو اس کے پاس اسرائیلی فوج کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں درست انٹیلی جنس معلومات تھیں۔"
سائٹ کے صحافی ڈینیئل بوگوسلو نے بتایاکہ جرمنی میں قائم پبلشنگ کمپنی ایکسل اسپرنگر کی ذیلی کمپنی Upday کی قیادت نے اسرائیلی نقطہ نظر کو ترجیح دینے اور کوریج میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
الریاض میں جمعہ کے روز خلیج تعاون کونسل اور آسیان تنظیم کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کو کسی بھی شکل میں اور کسی بھی بہانے سے نشانہ بنانے کو مسترد کردیا۔
خبر ایجنسی ’رائیٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون اور ان کی بیٹی کو حماس نے انسانی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔
القدرہ نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی جمعہ کو قابض فوج کے طیاروں نے براہ راست چرچ کو نشانہ بنایا۔ ان مقدس مقامات پر بمباری کی پرواہ نہیں کی جہاں بے گھر افراد نے پناہ لی تھی۔