حماس کے رہ نما نے زور دے کر کہا کہ دشمن جو کچھ بھی کرتا ہے اس سے ہونے والی شکست کی شرمندگی نہیں مٹ سکے گی اور دشمن کو اپنے جرائم اور دہشت گردی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور دوسری فلسطینی مزاحمتی قیادت نے مغربی ذرائع ابلاغ اور صہیونی ریاست کی طرف سے بچوں کو نشانہ بنانے کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری تنازع ایک ظالم اور مظلوم کے درمیان جنگ ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو بموں ، میزائل اور آگ کے گولے تحفے میں دیئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جاری وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔
صفا کے ترجمے کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے قابض فوج اور پولیس کے 130 افسروں اور سپاہیوں کے نام شائع کیے ہیں جن میں فوجی اور انٹیلی جنس فارمیشنز کے سینئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز غزہ پر ناکہ بندی مسلط کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نفرت انگیز اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دعوت قرار دیا۔
فلسطینی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیےگئے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کے آج چوتھے روزکے آغاز پر اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور سمندری اطراف سے شدید بمباری کی ہے۔
غزہ سے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں پر تین روز میں آٹھ ہزار راکٹ داغے ہیں جن سے ہرطرف تباہی پھیلی ہے۔