اسرائیل کے کمزور اور حصے بخرے ہونے کے بارے میں اس سے قبل کئی بیانات سامنے آئے تھے جسے امریکہ اور خود اسرائیل کے حکام نے میڈیا وار کا نام دیا تھا تاہم اب اسرائیل کے فوجی افسر اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ اسرائیل اندر سے بہت کمزور ہو چکا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے انٹرویو میں اس ملک کے بحران کے بارے میں کئی بار بات کی ہے، لیکن اسکائی نیوز کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں بشار اسد نے بحران کی دیگر جہتوں کی وضاحت کی۔ بشار الاسد کی گفتگو میں پہلا نکتہ شام کے تین ممالک ایران، روس اور ترکی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تھا۔
مغربی نابلوس کے علاقے میں صیہونی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ شہید ہوگیا ہے۔
دنیا بھر کے سینکڑوں ماہرین تعلیم اور دانشورورں نے کہا ہے کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے طویل مدتی قبضے کے نتیجے میں ایک "نسل پرست حکومت" پیدا ہوئی ہے۔
حماس تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کی شام کوایک پریس بیان میں کہا کہ "مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں تلمودی رسومات مسلمانوں کے خلاف مذہبی جنگ ہے۔
ابو مرزوق نے زور دے کر کہا کہ حماس کو انتخابات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ اس سے زیادہ قبول کرنے کے لیے تیار ہے جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔ ان کی تحریک اس شرط پر پی ایل او میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے کہ اس کی تشکیل نو کی جائے۔
جہاں ایک مشہور صیہونی صحافی نے فوج کی جانب سے غزہ کے ارد گرد اپنے فوجیوں کو رسد پہنچانے میں ناکامی کا پردہ فاش کیا، وہیں اس حکومت کے ایک سابق جنرل نے بتایا ہے کہ اگر فوج جنگ میں داخل ہوتی ہے تو اس کی شکست یقینی ہو گی۔
اسرائیل دن بدن گستاخ سے گستاح تر ہوتا جا رہا ہے اور اب تو اسرائیلی حکام نے واضح طور پر فلسطینیوں کے قتل عام کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی صحارا کے لیے مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجزائر کے صدر نے کہا کہ ان کے پاس کسی چیز کو تسلیم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔