"یہ معاملہ دس سائنس دانوں کے گروپ سے متعلق ہے، جو اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں اور اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایٹمی پروگرام کے ذمہ دار ہیں۔
اسرائیل کی پارلیمنٹ نے شدید مظاہروں اور مخالفت کے باوجود سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کا متنازع عدالتی اصلاحات کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔
حملے کے بعد قابض فوج علاقے میں پھیل گئی اور نابلس کے جنوب میں حوارہ سٹریٹ اور حوارہ چوکی اور زعترہ کی طرف جانے والی شاہراؤں کو بند کر دیا گیا۔
فلسطین ٹی وی نے ایک فوٹیج دکھائی جس میں فوجی گاڑی نے وقوعے کے علاقے تک ایک ایمبولینس سمیت ہر طرح کی ٹریفک روک رکھی ہے جبکہ فوجی معائنے میں مصروف نظر آ رہے تھے۔
اسرائیل کے سابق فوجی جرنیل اور موجودہ رکن پارلیمنٹ (کینسٹ) ایڈی آئیزنکوٹ نے صیہونی اخبار معاریو میں غاصب صیہونی رژیم کو درپیش موجود حالات کے بارے میں ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیل ان دنوں جن شدید حالات اور سخت بحرانی صورتحال سے روبرو ہے اس کی مثال گذشتہ پچاس برس میں نہیں ملتی۔
قرارداد میں اسرائیلی قابض ریاست کی غیر قانونی توسیع پسندی اور الحاق کی پالیسی کی مذمت کی گئی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل میں عدالتی ترامیم کے خلاف رات کے وقت مظاہرے جاری رہے۔ اسرائیل میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
کل ہفتے کے روز صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم اور جنین سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کل ہفتے کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو عرہ کو ہسپتال سے طولکرم گورنری کی جیل میں منتقل کر دیا، جب کہ انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔