کل جمعرات کو علی الصبح نابلس کے مشرق میں صیہونی قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران جب یہودیوں نے یوسف کے مزار پر دھاوا بول دیا ایک نوجوان گولیاں لگنے سے شہید اور چار دیگر زخمی ہوئے۔
جمعرات کو برکس سربراہی کانفرنس جو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں منعقد کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا ہے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔
صہیونی جرائم کے سلسلے میں [مبینہ] خودمختار فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بھی کہا کہ میکوروت (Mekorot water company) کمپنی نے الخلیل اور بیت اللحم کے پانی کا حصہ شدت سے کم کر دیا ہے۔ میکوروت ایک صہیونی سرکاری کمپنی ہے۔ محمد اشتیہ نے مزید کہا کہ اس صہیونی کمپنی نے الخلیل اور بیت اللحم کا پانی کا حصہ نوآباد صہیونی بستیوں کے لئے مختص کر دیا ہے۔
مظاہروں کا نیا سلسلہ منگل سے شروع کرنے کا اعلان چند روز قبل کیا گیا تھا۔
اسد کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے کہا: "خطے کی سلامتی اور استحکام کی کلید اچھی اقتصادی صورتحال ہے۔ عراق میں دہشتگردی پسپا اور ناکام ہوچکی ہے۔ عراق نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کی بھرپور کوشش کی ہے۔ (ہماری) مسلح افواج دہشتگردوں کیخلاف مضبوط کھڑی ہیں۔ ہمیں اور شام کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج کی نگرانی کرنے والے ایک ٹاور کو نذر آتش کرنے کی خبر ہے۔
اسرائیل کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل خانہ جنگی کے دھانے پر ہے۔
لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب ایک اجتماع پر اسرائیلی فورسز نے سموگ بم برسا دئیے۔ صحافیوں کے اس مظاہرے میں لبنانی رکن پارلیمان قاسم ہاشم بھی شریک تھے۔
فلسطین کے دریائے اردن کے وسطی علاقے رام اللہ کے شمال میں اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ روز ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔