اسرائیلی قابض فوج نے 2023 کے آغاز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے119 مکانات یا اپارٹمنٹس کو مسمار کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر نے منگل کے روز ایران کے خلاف 'کارروائی' کا امکان ظاہرکیا ہے مگر ایران کی نئی زیرزمین جوہری تنصیب کی کھدائی سے پیدا ہونے والے کسی بھی فوری خطرے کو خارج از امکان قراردیا ہے۔
صیہونی ذرائغ ابلاغ نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی حالیہ فوجی مشقوں کو معمولی نہ سمبھے اور یہ تحریک جنگ کی صورت میں صرف ایک روز میں تین ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فاران: المیادین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے پہلے رام اللہ کے مغرب میں واقع نعلین کالونی کو اپنے محاصرے میں لیا، اس کے بعد فلسطینی مجاہد شہید معتزالخواجہ کے گھر پر دھاوا بول کر، اس رہائشی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ شہید معتزالخواجہ نے تل ابیب […]
فاران: کل سوموار کے روز نابلس گورنری کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کو سپردخاک کردیا گیا۔ دوسری طرف شہر میں اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف شدید غم وغصہ اور سوگ کا سماں ہے۔ تینوں شہداء کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد […]
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے نابلس شہر میں کل سوموارکی صبح ہونے والا قتل عام اسرائیلی ریاست کی درندگی اور معصوم فلسطینیوں کا خون بہانے کی فطرت کی تصدیق کررہا ہے۔
کل سوموار کو ایک بیان میں، الجزائر نے ان اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کی مذمت کی، جو فلسطینی عوام اور ان کے جائز، ناقابل منتقلی حقوق پر منظم اسرائیلی حملوں کا حصہ ہیں۔
صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں موجود شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے حصے کے طور پر 1,700 آباد کاری یونٹس قائم کرنے کے لیے آباد کاری کے منصوبے کی منظوری دے دی، جس سے القدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کا جغرافیہ اور آبادی متاثر ہوگی۔