غاصب صیہونی حکومت پر ایک بار پھر سائبر حملے کی خبر ہے جس میں صیہونی ٹی وی چینل کان کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا جس سے لاکھوں صیہونی باشندوں منجملہ موجودہ اور سابق وزیر اعظم کا ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا۔
سید نصر اللہ کی خاموشی بھی واشنگٹن اور تل ابیب کو پریشان کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں تصادم میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد کے نیچے سرنگیں کھود کر اس مسجد کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔
ایک الیکٹرانک اخبار نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے تیسرے انتفاضہ سے بہت پریشان ہے اور عرب اور یورپی ممالک حتیٰ کہ امریکہ بھی اس صہیونی حکومت کو بچا نہیں سکے گی۔
صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے فلسطینیوں کے درمیان حماس اور اسلامی جہاد کی پوزیشن کو مضبوطی اور مغربی کنارے میں انتفاضہ کے زیادہ امکان کے بارے میں خبردار کیا۔
ان میں سے تین کارروائیوں میں فائرنگ کی گئی اور یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینیوں کی دلیرانہ کارروائیوں میں تین اسرائیلی فوجی اور ایک یہودی خاتون زخمی ہو گئی۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔