صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر طوباس میں واقع الفارعہ کیمپ پر حملہ کرکے، ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ دوسری جانب تحریک مزاحمت کے جوانوں نے الیامون ٹاؤن پر حملے کا جواب دیتے ہوئے صیہونی فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف ڈرون حملوں کے لیے اس حکومت کی فوج کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا 'فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی اسرائیلی مہم کو فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے تمام مسلمانوں، مردوں، عورتوں اور بچوں سے مسجد اقصیٰ کی حمایت میں جامع موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین شہر پر علی الصبح حملے میں ایک 29 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید اور 16 کو زخمی کردیا۔
یہودی بستی کی تعمیر کے لیے اجازت نامے جاری کرنے والی صیہونی حکومت کی داخلی کمیٹی نے بیت المقدس کے جنوب میں ایک نئی بستی کی تعمیر پر اتفاق کیا۔
صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں پر حملہ کیا اور ان کے اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ یروشلم میں ایک خاتون صحافی کو بھی اغوا کر لیا ہے۔ صحافی خاتون لمی غوشہ کو مقبوضہ یروشلم میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔
یہ دیوار البراق سے متصل ایک محلہ ہے، یعنی مسجد اقصیٰ کے مغربی جانب واقع ہے جہاں مراکش کے مجاہدین آباد تھے۔ بارہویں صدی عیسوی میں القدس کو صلیبی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے صلاح الدین کی فوج کے ساتھ آئے تھے۔