اتوار کو بیت لحم شہر کے عوام نے اسیر شہید موسیٰ ہارون ابو محمد کے جسد خاکی کو گورنری کے مشرق میں واقع گاؤں بیت تمر میں دفن کیا۔
قانون کی حکمرانی کے تحفظ، شہری اور معاشرتی امن کے تحفظ، گھریلو محاذ کو مضبوط بنانے اور تحفظ کے لیے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔
ایک چالیس سالہ فلسطینی نوجوان ابو محامید جو بیمار تھا، اُسے صیہونی حکومت نے جیل میں قید کر رکھا تھا، وہ گزشتہ روز علاج معالجے میں غاصب صیہونیوں کی عمدی لاپرواہی اور بے توجہی کے باعث شہید ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے الاقصیٰ کے محافظ حمزہ خلف کو باب السلسلہ کے قریب ان کی ڈیوٹی کی جگہ سے گرفتار کیا ہے۔
کویتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ العتیبی نے اپنے صہیونی حریف کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا۔
سیکریٹری جنرل اسلامی جہاد تحریک نے کہا: عرب حکمرانوں کے افسوسناک رویے کے باوجود فلسطین سے صہیونی غاصبوں کو نکال باہر کرنے تک جہاد اور حماس کی متحدہ جدوجہد جاری رہے گی؛ گوکہ بعض عرب حکمران فلسطین اور فلسطینی قوم کا نام تک سننے کے روادار نہیں ہیں!
ایک اور فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں جمعہ کے روز پیش آیا ہے۔
افغان طالبان تحریک کے سرکاری ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ "اسلامی امارت" کی پالیسی نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے 2009 سے اگست کے آخر تک 8000 سے زائد فلسطینی عمارتوں کو مسمار کیا اور ہزاروں فلسطینی شہریوں کو بے گھر کیا۔