صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے ایک فوجی کو مغربی کنارے پر حملے کے دوران ایک اندرونی شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
صیہونی حکومت کی جانب سے "ابراہیم" معاہدے کی دو سالہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر عرب ممالک کے منفی ردعمل کے بعد اس حکومت کو یہ تقریب منسوخ کرنا پڑی۔
بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست گولی سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
گذشتہ روز شام میں متعدد مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین شامی فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
شام نے دمشق اور طرطوس کے نواحی علاقوں پر صیہونی ریاست کے کل رات کے حملے میں تین فوجیوں کے شہید اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے فلسطینی قوم اور اس کی استقامت کی حمایت سے متعلق ایران کے موقف کی قدردانی کی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف مقامات پر مزاحمت کی۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے قابض دشمن کی املاک کو آگ لگائی گئی اوران پر پٹرول بم پھینکے گئے۔
قطر نے اسرائیلی فوج کی غزہ پر حالیہ بمباری سے متاثرہ حصوں کی تعمیر نو کے لیے مدد کا وعدہ کیا ہے۔ اس بارے میں قطر نے جمعہ کے روز حماس کی لیڈر شپ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔
’’تاسیس پاکستان کے موقع پر فلسطین سے متعلق قائد اعظم محمد علی جناح نے امت، القدس اور مبارک مسجد اقصیٰ سے متعلق جو رہنما اصول وضع کیے تھے، پاکستان کی ہر حکومت ہمیشہ ان پر سختی سے کاربند رہی ہے، اس عزم وثبات ہر پاکستان کے عوام اور حکومت مبارک باد کے مستحق ہیں۔‘‘