رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ فلسطینیوں کی حالیہ جنگ کے دوران جہاد اسلامی تنظیم نے صیہونی سازش کو ناکام اور اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔
بدھ کو اسرائیلی مرکزی عدالت نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع "عین سامیہ" اسکول کو فوری طور پر منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
انگلینڈ میں مظاہرین اس ملک کے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور لندن کی طرف سے صیہونی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع "المقاصد" ہسپتال نے آج جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کی حالیہ جارحیت میں شدید زخمی ہونے والی فلسطینی بچی "لیان الشاعر" کی شہادت کی خبر دی۔
غزہ پر صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے استقامتی محاذ نے جو کارروائیاں کیں، ان میں کم از کم 60 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
نصر اللہ نے کہا کہ "تیل اور سمندری سرحدوں کے معاملے پر ہم آنے والے دنوں میں انتظار کر رہے ہیں کہ لبنانی ریاست کے مطالبات کا کیا جواب آئے گا۔"
حالیہ چند دنوں میں سولہ سالہ فلسطینی بچے کی اس طرح کے فوجی حملے میں دوسرا واقعہ ہے۔ جبکہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جنگی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے بچوں میں پانچ سال سے دس سال کے بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے نابلس میں دو فلسطینی مزاحمت کاروں ابراہیم نابلسی اور اسلام صبوح کو گولیاں مار کر شہید کیا۔
بنگلہ دیش کے ایک ہیکر گروپ جسے "پراسرار ٹیم بنگلہ دیش" کے نام سے جانا جاتا ہے نے وزارت زراعت کے "ولکانی" مرکز کی سائٹ کو ہیک کیا ہے۔