آسٹریلوی یہودی برادری کے سینکڑوں افراد نے دو مقامی اخبارات میں پورے صفحے کا اشتہار پوسٹ کیا جس میں امریکی صدر کے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے کو نسلی صفائی قرار دیا گیا اور اسے مسترد کردیا گیا۔
فلسطین میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بدھ کی شام کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ کے خیالی مستقبل کے بارے میں جاری کی گئی ایک ویڈیو ’ناگوار اور احمقانہ‘ ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ شام میں حماس اور اسلامی جہاد کے ہزاروں جنگجو حکومت کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کو بڑے نقصانات پہنچانے کے باوجود، سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب نے ثابت کر دیا کہ حزب اللہ اب بھی زندہ اور طاقتور ہے۔
قابض اسرائیلی فوج میں 8200 انٹیلی جنس یونٹ کے سابق کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی شریل نے اعتراف کی ہےا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج طوفان الاقصیٰ کو روکنے میں بری طرح ناکامی رہی تھی اور فلسطینیوں کے حملے کے بعد غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔
غزہ میں وزارت صحت نے محصور پٹی میں شدید سردی کی لہر کے باعث ایک اور بچی کی موت کا اعلان کیا ہے، جس سے قطبی سرد لہر سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں یونٹ 8200 کے مستعفی کمانڈر نے کہا: اسرائیلی فوج 7 اکتوبر کو مفلوج ہو گئی تھی اور فوجی کمانڈروں کی غلطیوں کا کوئی حقیقت پسندانہ اندازہ نہیں تھا۔
دمشق کے تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں امریکی عہدیدار کے تبصروں کے تقریباً ایک ہی وقت میں شام پر اسرائیلی حکومت کے حملے نے جانی نقصان پہنچایا۔
جبکہ اسرائیلیوں نے سید حسن نصراللہ کے جنازے میں پوری کوشش کی کہ ہجوم کو منتشر کریں اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں، آج سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔