بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تیزی سے آباد کاری کی منصوبہ بندی جاری ہے جو حال ہی میں مسجد اقصیٰ کے جنوب مغربی کونے میں کھدائی اور بستیوں میں سامنے آئی ہیں۔
ایک پریس بیان میں حماس نے عالمی گرجا گھر کونسل کے موقف کو اسرائیلی ریاست کے خلاف ایک نیا ثبوت قرار دیا ہے۔
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی پر پندرہ سال سے زائد عرصے سے مسلط کیے گئے ناجائز محاصرے کے جرم کو اجاگر کرتے ہوئے اسے فوری طور پر اٹھانے کا […]
سالہا سال کی مسلسل ناکہ بندی نے غزہ کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے، بد ترین بے روزگاری جنم لے چکی ہے، فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ اور عام طور پر لوگوں کو امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا۔
صیہونی حکومت کے نمائندوں نے اس حکومت کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
انتہا پسند صیہونی ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں کئی روز سے مسلسل مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔
ترجمان محمد حمادہ نے کہا '' قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے اس طرح کے واقعات اسرائیلی ظلم و جبر اور غیر انسانی جرائم ہیں۔ '' اسرائیل کے ان جرائم کے خلاف اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ ''
فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے آبائی علاقوں میں لوٹنے کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا پناہ گزینوں کو کسی دوسری جگہ پر آباد کرنے یا انہیں متبادل وطن اور شہریت دینے کی کوشش کو ہم بھی مسترد کرتے ہیں۔ ''