یمن کی عوامی تحریک انصارالله کے سیکریٹری جنرل نے استقامت و مزاحمت کے قومی دن کی مناسبت پر عوام سے براہ راست خطاب میں کہا کہ یمن پر جارحیت کے منصوبہ ساز امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی مزدوروں کو اسرائیل میں کام کرنے کے لیے ہزاروں ورک پرمٹ جاری کرنا کسی ایک نسلی گروہ کی محنت کے استحصال کے مترادف ہے۔
قابض یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے آج نابلس کے جنوب میں زیتا جماعین گاؤں کی ایک مسجد کو آگ لگا دی۔
حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ’کریات یووال‘ کالونی میں یہودی آبادکاروں کے لیے 1200 گھروں کی تعمیر کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دمشق میں جمعرات کو فلسطینی پناہ گزین السبینہ کیمپ میں المدراس اسٹریٹ پر ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں تین بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔
العراقیب گاؤں کی تازہ مسماری کی کارروائی گذشتہ روز کی گئی عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج، پولیس اور اسپیشل فورسز کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھاری میشنری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کی
50 سالہ عبدالرحیم عبدالطیف سلامہ کو ان کے گھر کے قریب ان کی گاڑی میں گولیاں مار کر شدید زخمی کیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بسائے گئے یہودی آباد کاروں کو نکیل نہ ڈالی گئی تو ماہ صیام میں فلسطینی علاقوں میں امن و امان کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے طے کردہ اصولوں کے مطابق پاکستان اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست ہی تصور کرتا ہے۔