ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ آج بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
منگل کو قابض ریاست اور الحاق کے خلاف بین الاقوامی علمی مہم نے موریتانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے منگل کے روز فلسطینی یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت، فلسطین سے باہر کے لیکچررز اور فلسطینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کے وظیفے میں توسیع کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ جنگ یوکرین سے ایک سبق یہ ملتا ہے کہ واشنگٹن پر اعتماد نہيں کرنا چاہئے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے اسرائیل کی جیل میں قید دو فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیا۔
مرحوم کا شمار 1952 میں "عرب نیشنلسٹ" تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ وہ کویتی دستور ساز اسمبلی کے وائس چیئرمین اور کئی اجلاسوں تک اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے رکن رہے۔
کمیٹی نے القدس میں دیر اقاد العذرا چرچ پر آبادکاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار سے دو اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کیا۔
کویت میں ایک اور کھلاڑی نے قابض اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔