ریلیوں پر قابض اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 86 فلسطینی زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ابوالغیظ نے "اسرائیل" پر دباؤ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی حوالوں کے مطابق حقیقی امن عمل کے فریم ورک کے اندر سنجیدہ مذاکرات کی طرف لوٹے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کے کارکنوں نے نیوجرسی کی اسٹاکٹن یونیورسٹی میں صہیونی فوجی افسران کو لیکچر دینے نہیں دیا۔
ساٹھ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے صیہونی فورسز کے کڑے سکیورٹی انتظامات کی پرواہ کئے بغیر جمعہ کی نماز مسجد الاقصی کے صحن میں ادا کی۔
صہیونی کمپنی "این ایس او" کے سی ای او نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جس پر حال ہی میں امریکہ نے پابندیاں عائد کی تھیں۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے آج (جمعرات) کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے ملازمین کے موبائل فون ہیک کر لیے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور اداروں پر ظلم ڈھانے کے سلسلے کی دوسری کڑی اسرائیلی ریاست کی طرف سے ان کی جاسوسی اور ان کے سمارٹ فونز کو ہیک کرنا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کی ورک ڈائری میں کیا چل رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہیں حال ہی میں اسرائیلی حکام نے "دہشت گرد تنظیموں"میں شامل کر دیا تھا۔
تحریک حماس کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ ان کی تحریک کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔