گذشتہ دنوں غزہ کے جنوب مغربی علاقوں میں 75000 سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ گذشتہ رات اسرائیلی حکام نے مزید لوگوں کو بے گھر ہونے پر مجبور کرنے کے لیے اضافی احکامات جاری کیے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اسرائیل کی سفاکیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام اور مزاحمت کے محاذ کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور ملکوں کی خودمختاری کو پامال کر کے درحقیقت خطے کے حالات کو مزید نازک بنانے اور اسے لاتعداد سانحات سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تہران میں مقیم جہادی اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا: صہیونی ریاست اپنے جرائم کی سزا بھگتے گی تاہم بعض ممالک کے حکمران یہودیوں کو اپنے اولیاء قرار دے چکے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ میں بے گھر ہونے والےشہریوں کے التابعین اسکول پر صبح سویرے اسرائیل کی جانب سے کی گئی "مہلک جارحیت" کو "خوفناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قتل عام کے مناظر کو دیکھ کر خوف زدہ ہیں۔
فاران: وسطی غزہ شہر کے الدرج محلے میں ہفتے کی صبح بے گھر افراد سے بھرے التابعین اسکول پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ہولناک قتل عام کی عالمی سطح پر سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کی بربریت میں ہفتے کے روز التابعین […]
غاصب اسرائیلی نازی فوج کے ہاتھوں ہفتے کے روزغزہ کی الدرج کالونی میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
کل ہفتے کے شام لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی قابض افواج کے 8 مقامات پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں حماس کے نمائندے نے کہا: یحییٰ السنوار قرآنی شخصیت اور قومی مصالحت پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ مقاومت کی تمام تنظیموں اور تحریکوں کے ہاں ہردلعزیز ہیں۔ یحییٰ السنوار پوری فلسطینی قوم کے متفقہ راہنما ہیں۔