اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع شہر لید کی فوجی عدالت اور چھاؤنی پر صیہونیوں کی یلغار اور اس کے سامنے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ اس اقدام نے جعلی صیہونی حکومت کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان کے خلاف وسیع جنگ کا فیصلہ کیا تو خود اپنے خاتمے کا اہتمام کرے گی۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آج بھی متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں.
رہبر انقلاب اسلامی ایران نے غزہ کے مظلوم عوام کی بے مثال استقامت اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام کا سب سے بلند پرچم فلسطینی قوم اور غزہ کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان میں ابو مسلم خاندان کے دس افراد بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ابو مسلم گھرانے کا اس سے پہلے کی گئی بمباری سے گھر تباہ کیا تھا۔
کمانڈروں کے حکم پر 401ویں بریگیڈ کے سپاہیوں نے دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی ٹینک (کینیڈا ویل) کو اڑا دیا۔
ترکیہ کے صدر نے امریکی کانگریس میں صہیونیوں کے وزیر اعظم کی مسلسل حوصلہ افزائی کو غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری کی انفعالیت اور بے حسی کا شاخسانہ قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر نے امریکی کانگریس میں ہونے والی نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا: بے گناہوں کا خون کبھی بھی ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطین کی تحریک استقامت کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گيا۔