حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں دونا صیہونی علاقے پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوئے۔
یمن میں سپریم پولیٹیکل کونسل نے الحدیدہ گورنری میں شہری تنصیبات ، بجلی گھروں اور تیل کی تنصیبات کے خلاف وحشیانہ "اسرائیلی" جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دشمن کو اس جارحیت کی قیمت چکانا ہوگی۔
یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی عدالت انصاف' نے اسرائیل کے زیر تسلط قبضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل قابض ریاست کی طرف سے قائم کی گئی یہودی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات بیماریوں کے پھیلاؤ کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کےاس اعلان کودہشت گرد صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور نسلی تطہیر کی جنگ کا نشانہ بننےوالوں کی حمایت کی طرف اہم قدم تصور کرتے ہوئےاس کا خیر مقدم کرتی ہے۔
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نےایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے رفح پر حملے اور رفح کراسنگ کی بندش کے 72 دنوں میں شدید زخمی 292 فلسطینی بیرون ملک علاج سے محروم ہونے کے بعد شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 198 زخمی ہوگئے۔