امریکی وزیر دفاع نے بھی اسرائیلی وزیر جنگ یوآو گالانت سے ملاقات میں خطے میں عنقریب بڑی جنگ شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ لوئڈ آسٹن نے یوآو کو خبردار کیا کہ یہ جنگ خطے کے دیگر کھلاڑیوں کی بھی معرکے میں شمولیت کا باعث بن سکتی ہے اور بہت آسانی سے علاقائی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
صہیونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سابق اقتصادی مشیر نے کہا ہے کہ حزب اللہ میزائل کے ذخیروں کے لحاظ سے دنیا کی پانچ میزائلی طاقتوں میں سے ایک ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم سے کم تین مزاحمت کار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کی رپورٹ کے مطابق بین گویر نے کہا کہ ’’قیدیوں کو زیادہ کھانا دینے کے بجائے ان کے سروں میں گولی مار دی جانی چاہیے‘‘۔
اسرائیلی ریاست میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف دسیوں ہزار افراد کے ہفتہ وار احتجاج کی مہم اس ہفتے کے روز بھی جاری رہی ہے۔ ہفتے کے روز کی تل ابیب میں احتجاجی ریلی میں دسیوں ہزار اسرائیلی شریک ہوئے۔
خبری ذرائع کے مطابق اسپین نے بھی عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن میں 40 فلسطینی شہید اور 224 زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کےعلاقے شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔