غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے ہر روز قحط میں اضافہ ہو رہا ہے۔
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 4 اجتماعی قتل عام کیے ہیں جن میں 60 شہری شہید اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی اسلامی مقاومت نے ایک ویڈیو نشر کرکے مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونیوں کے حساس تزویراتی ٹھکانوں کی تصاویر شائع کرکے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جنگ شروع ہونے کی صورت میں صہیونی پچھتائیں گے۔
امریکی حکام نے صیہونی حکومت کو بتایا ہے کہ صیہونی حکومت اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کی صورت میں وہ تل ابیب کی حمایت کے لیے کوئی فوج تعینات نہیں کریں گے۔
بلومبرگ نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ پر حملہ کرنے کا اپنا بنیادی مقصد ترک کر دیا ہے جو حماس کو تباہ کرنا ہے۔
موساد کے سابق سربراہ نے کہا کہ وہ نیتن یاہو سے زیادہ لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل پر یقین رکھتے ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ریٹائرڈ جنرل نے لبنانی حزب اللہ کے خلاف اعلان جنگ کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے اسے حکومت کی اجتماعی خودکشی قرار دیا۔
صہیونی اخبار ہاریٹز ( (Haaretz نے لکھا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ بہت ہوشیار ہے اور اسرائیل اس کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
جمعہ کے روز آرمینیا کی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کی طرف آگے بڑھنے کے مقصد سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "غزہ میں صورتحال نازک ہے اور ہم سب کو امن کے لیے کام کرنا ہوگا"۔