ایسوسی ایشن نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 15,103 بچے شہید ہوئے۔
اسرائیلی چینل 7 نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح حیفا میں ایک گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی مختلف نوعیت کے زخمی ہوئے۔
پوری عالمی برادری کی شدید ترین مخالفتوں کے باوجود غاصب صیہونی فوج نے رفح پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ اگرچہ 1948ء میں وقوع پذیر ہونے والی فلسطینی نکبہ کو 76 سال گزر چکے ہیں مگر فلسطینی عوام کے خلاف تاریخی ناانصافی بدستورجاری ہے اور نا انصافی اور ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔
غزہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بدھ کے روز کہا کہ عملہ غاصب قابض افواج کی محدود پسپائی کے بعد وسطی غزہ کی پٹی کے الزیتون اور الصبرہ محلوں کے متعدد علاقوں سے درجنوں شہداء کو بازیاب کرانے میں کامیاب رہا۔
قاہرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں موجود فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ مصری ہلال احمر کے حوالے کر دی ہے۔
انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے یوم نکبہ کے چھہتر سال پورے ہونے کے موقع پر " واپسی مظاہرے " میں شرکت کی-
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف اور سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے جنہوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ جنگ کے آغاز کے چند ہی دن بعد اس بات پر زور دیا کہ حماس کی تباہی کا کوئی جادوئی حل نہیں ہے، کہا ہے کہ اسرائیلی فوج بحران کا شکار ہے۔