غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے "جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں واقع الامل محلے سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
مشہور اسرائیلی دانشور اور مصنف رونین برگمان نے غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم اور بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔
سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 34،454 تک پہنچ گئی جب کہ 77،575 زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ اور کینیڈا کی دسوں یونیورسٹیوں میں جاری دھرنوں کے ساتھ ساتھ امریکی دارالحکومت کی جارج واشنگٹن یونیورسٹیم میں بھی طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری ہے اور امریکی پولیس اور فوج کی بھاری نفری کی موجودگی اور تشدد کے باوجود Free free Palestine اور From the river to the sea Palestine will be free کے نعرے زوروں پر ہیں۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔
میٹا کمپنی سے وابستہ مغربی پلیٹ فارمز ـ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام ـ اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کی معلومات فراہم کرتے ہیں اور غاصب ریاست ان پر قاتلانہ حملے اور بمباری کرتی ہے۔
حال ہی میں انکشاف ہؤا ہے کہ یہودی ریاست "اسرائیل" ایران کے کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم (نام نہاد جیش العدل) کی حمایت کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی عہدیدار نے جمعرات کے روز پریس بیانات میں "غزہ میں فوری جنگ بندی، غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضٗے کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فورسز کی تعیناتی کے لیے" اپنا مطالبہ دہرایا۔
جمعرات کے روزغزہ میں سول ڈیفنس سروس نے خان یونس شہرکے ناصر ہسپتال میں دریافت ہونے والی 3 اجتماعی قبروں سے مزید 58 نئی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا، جس سے 7 اپریل کو قابض فوج کے انخلاء کے بعد مجموعی تعداد 392 ہو گئی۔