کل 5105 آج 0
  • مطابق با: Sunday - 18 - January - 2026
  • بایگانی‌های سیاسی تجزیہ - صفحه 15 از 45 - فاران

    غزہ جنگ میں اسرائیل کو ہونے والا معاشی نقصان

    غزہ جنگ میں اسرائیل کو ہونے والا معاشی نقصان

    ماہر معیشت شاہد محمود نے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کے اسلحے کی فروخت، دفاعی برآمدات اور ہائی ٹیک شعبوں میں سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے مرکزی بینک نے اسرائیل کو جنگ کے لیے 45 ارب ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی کانگریس نے اسرائیل کو 14 ارب ڈالرز سے زائد کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

    کیا جنگ بندی مسئلہ کا پائیدار حل ہے؟

    کیا جنگ بندی مسئلہ کا پائیدار حل ہے؟

    مسئلے کا واحد حل حقیقی ڈی کالونائزیشن کا نفاذ ہے۔ اس ڈی کالونائزیشن کو اسرائیلی استعمار پر مسلط کیا جانا چاہیئے، جیسا کہ ماضی میں الجزائر، ویتنام، کینیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں آزادی پسندوں نے ان استعماریوں پر مسلط کیا تھا۔ اسرائیلی جانتے ہیں کہ یورپی نوآبادیاتی منصوبے اس وقت کامیاب ہوئے، جب وہ مقامی لوگوں کی اکثریت کو مارنے میں کامیاب ہوئے اور زندہ بچ جانے والوں کو مستقل بنیادوں پر داخلی استعمار کے تابع کر دیا

    شکست کا شکار اسرائیلی حکمت عملیاں

    شکست کا شکار اسرائیلی حکمت عملیاں

    اب تک غزہ کے میدان جنگ میں اسلامی مزاحمت فاتح قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ البتہ اسرائیل بھی 11 ہزار بیگناہ فلسطینی شہریوں کی شہادت اور 27 ہزار زخمیوں کی بنیاد پر خود کو فاتح ظاہر کر سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تاریخ میں کبھی بھی جنگی جرائم کو میدان جنگ میں فتح کا نام نہیں دیا گیا۔

    امریکہ نے اسرائیل سے فاصلہ بنانا شروع کر دیا

    امریکہ نے اسرائیل سے فاصلہ بنانا شروع کر دیا

    لیکن بائیڈن اور بلنکن دونوں نے اپنے خدشات کو واضح کر دیا ہے اور اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ دو محاذوں پر جنگ میں شامل نہ ہو۔ امریکی حکام نے کہا کہ ''بائیڈن نے گذشتہ دنوں اسرائیلی جنگی کابینہ سے ملاقات کی، جہاں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ موجود تھے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر تنازع کے نتیجے میں ہونے والے بہت سے نتائج کے بارے میں مشکل سوالات پوچھ کر دو محاذوں پر جنگ کے خطرات پر زور دیا۔

    اسرائیل کی شکست امریکہ کیلئے تباہ کن نتائج

    اسرائیل کی شکست امریکہ کیلئے تباہ کن نتائج

    اب صورتحال میں ایک نیا زاویہ آیا ہے، وہ یمن ہے۔ یمن سے انصار اللہ افواج نے بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے براہ راست اسرائیل کے خلاف جنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عملی طور پر انہوں نے لگاتار تین دن غاصب اسرائیل کے اہم مقامات جن میں تل ابیب، ایلات اور دیگر شہر شامل ہیں، ان کو اپنے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے اور ڈرون بھی بھیجے ہیں، جس کے بعد خطے کی صورتحال تبدیل سے تبدیل تر ہوچکی ہے۔

    طوفان الاقصیٰ نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی

    طوفان الاقصیٰ نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی

    فلسطینی مزاحمت بھی مسلسل استقامت کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اس مرتبہ فلسطینی مزاحمت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے بلکہ اب صرف آگے ہی بڑھنا ہے اور اس آگے بڑھنے کے عمل میں اسرائیل مسلسل کمزور ہو رہا ہے کیونکہ کئی ایسے فلسطینی مقبوضہ علاقے جن پر غاصب صیہونیوں کا تسلط قائم تھا۔

    یہ جنگ ابھی منطقی انجام کی تلاش میں ہے

    یہ جنگ ابھی منطقی انجام کی تلاش میں ہے

    وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے فلسطین کو دی جانے والی انسانی مدد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ہندوستان کے ساتھ پوری دنیا نے غزہ میں اسپتال پر ہونے والے حملے کی مذمت کی، مگر کسی نے اس حملے کو دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیا۔ اگر حماس کا اسرائیل پر حملہ دہشت گردی سے تعبیر کیا گیا تو غزہ کے اسپتال، مسجدوں اور چرچ میں موجود بے گناہ زخمیوں پر ہونے والے حملوں کو کن بنیادوں پر دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیا گیا؟

    غزہ جنگ سے اسرائیل کیا چاہتا ہے؟

    غزہ جنگ سے اسرائیل کیا چاہتا ہے؟

    آج انبیاء کی سرزمین فلسطین پر بھی ایک کربلا سجی ہوئی ہے، اگرچہ میری سوچی سمجھی رائے ہے کہ حق و باطل کا ہر معرکہ کربلا کا معرکہ نہیں بن سکتا، کیونکہ کربلا سجانے کے لیے حسین ؑ اور زینب سلام اللہ علیہا درکار ہیں۔

    غزہ سے تل ابیب تک انسانی حقوق کے دوغلے معیار

    غزہ سے تل ابیب تک انسانی حقوق کے دوغلے معیار

    مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خصوصی ایلچی الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ عام شہریوں کے خلاف شدت پسندی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے غزہ میں ہونے والی تباہی کو تاریخ میں بے مثال قرار دیا اور عالمی برادری سے جلد از جلد انسانی امداد غزہ پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

    اوپر جاؤ