یہ فلمیں درحقیقت افسانے ہیں، اور ان سب کا انجام بخیر ہوجاتا ہے اور اگرچہ ممکن ہے کہ ہیرو کی زندگی کے دشوار مراحل دیکھنے والوں کے آنکھوں سے آنسو جاری کر دے مگر آخرکار ہیرو اور ہیروئن کی خوش بختی یقینی ہے۔
ہالی ووڈ کا ایک کردار سپنے دکھانے سے عبارت ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ہالی ووڈ کے سپنے دکھانے کا مقصد کیا ہے؟ جس چیز نے امریکہ اور دنیا کی ثقافت کو بدل دیا، وہ یہی ہالی ووڈ کا خواب دکھانے کا رجحان ہے۔
اس فلم کا آخری منظر بھی دزنی کے ریچھوں کے ساتھ رقص کے برابر، بےمعنی اور مبالغہ آمیز ہے؛ دھماکوں، پروازوں اور مار دھاڑ سے بھرپور؛ وہی منظر جس کے لئے ہندی فلم بین جان تک دے دینے کے لئے تیار ہیں۔
ب ایک تخریب کار اور پیشہ ور سماج دشمن شخص کو قتل و غارت کے بیچوں بیچ ترچھا ٹیڑھا اور ناچتا گاتا دیکھتے ہیں، تو یہ عجیب آمیزے کی تخلیق سے صرف بالی ووڈ والے ہی عہدہ برآ ہوسکتے ہیں!
بالی ووڈ والے ہالی ووڈ کی فلموں کی چربہ سازی کے دیوانے ہیں؛ گویا ان کی خواہشوں کی انتہا یہی ہے کہ ہالی ووڈ کی کسی فلم کو اٹھا کر اس میں رقص و موسیقی کی چاشنی بھر دیں اور اس میں موجودہ معاشقے اور رونے پیٹنے کے مناظر کو چند گنا کرکے، پیش کریں۔