آل سعود و یہود کے مضبوط ہوتے رشتے، اسرائیلی طیارہ سعودی دارالحکومت ریاض میں اترا
فاران: اسرائیلی نیوز چینل کان کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کا ایک چارٹر طیارہ منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہوائی جہاز تین گھنٹے کے بعد ریاض سے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے لیے روانہ ہوگیا۔
اسرائیلی صحافی ایتایی بلومنال نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ منگل کی صبح ایک چارٹر طیارہ اسرائیل کے اللد ہوائی اڈے سے پرواز کر کے، اردن کے فضائی راستے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور ریاض ایئرپورٹ پر اترا ہے۔
پچھلے چند روز سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی برقراری کا سمجھوتہ طے پانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور گزشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی طیاروں کی ریاض میں لینڈنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













تبصرہ کریں