اخبار فلسطین غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری، مزید 33 شہری شہید، 134 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 33 معصوم فلسطینی شہید اور 134 زخمی  ہوگئے۔
فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 33 معصوم فلسطینی شہید اور 134 زخمی  ہوگئے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے زخمی اور شہداء  اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس نےبتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 44,282 فلسطینی شہید اور 104,880 زخمی ہوئے ہیں۔