اسرائیل اور لبنان میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
فاران؛ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بلیو لائن کے پار لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
گوٹیرس نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجارک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ’’ انتہائی تحمل ‘‘ سے کام لیں۔
انہوں نے ضرورت پر زور دیا کہ تمام فریق ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تناؤ کو بڑھا سکتے ہیں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
کل جمعہ کو “حزب اللہ” نے “شعبا فارمز سے قابض اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کیا۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے بھی جنوبی لبنان پر گولہ باری کی۔
بعد میں قابض فوج نے لبنان کی سرزمین پر توپ کے گولے داغے۔
تبصرہ کریں