اسرائیلی افسران کی خفیہ مقامات پر یوکرینی فوج کو تربیت دینے کا انکشاف

اخبار کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں جس کا عنوان یوکرین کی افراتفری ہے نے یوکرینی افواج کی حمایت میں خفیہ اسرائیلی شرکت کے بارے میں بات کی۔

فاران: اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی کمپنی کے سابق افسران جسے ایک ایلیٹ یونٹ سمجھا جاتا ہے خفیہ فوجی تنصیبات میں یوکرینی افواج کو تربیت دے رہے ہیں، جب کہ فوج کے سربراہان اور اسرائیلی وزارت سلامتی نے اس پر آنکھیں بند کر لیں۔

اخبار کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں جس کا عنوان یوکرین کی افراتفری ہے نے یوکرینی افواج کی حمایت میں خفیہ اسرائیلی شرکت کے بارے میں بات کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تربیت دینے والے اسرائیلی فوج میں ریزرو افسران، اور جنرل اسٹاف یونٹ، سیرت متکال کے پاس آوٹ ہیں جو فوج میں سب سے اہم خصوصی فوجی یونٹوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی ٹرینرز نے یوکرین کے شہریوں کو روسی فوجیوں کے خلاف لڑائیوں میں حصہ لینے کے لیے اسرائیلی “تاور” ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دی۔

اخباری رپورٹ میں کہا کہ جس جگہ پر تربیت ہوتی ہے وہ “انتہائی خفیہ” ہے۔ یہ ایک بہت بڑی سہولت ہے جس میں مغربی یوکرین میں کئی صنعتی عمارتیں شامل ہیں جنہیں روسیوں کے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے خفیہ رکھا گیا ہے۔