اسرائیلی فوج کا اپنے شہریوں پر ہیلی کاپٹر سے حملے کا اعتراف
فاران: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو کبوتز ریئم کے قریب منعقد ہونے والے ’نووا میوزک فیسٹیول‘ کے بارے میں پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقے میں گھس کر کنسرٹ کو بے ساختہ نشانہ بنایا تھا تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق حماس کے گرفتار ارکان سے کی گئی تفتیش اور دیگر چیزوں کے علاوہ اس واقعے کی پولیس کی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں کو نووا موسیقی میلے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا اور وہاں موجود حملہ آوروں پر فائرنگ کی جس سے بہ ظاہر میلے کے کچھ شرکاء زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق میلے میں 364 افراد ہلاک ہوئے۔ سینیئر سکیورٹی حکام کا اندازہ ہے کہ حماس کو کنسرٹ کے بارے میں ڈرون یا پیراشوٹ کے ذریعے پتہ چلا۔ حماس کے جنگجو اپنے مواصلاتی نظام کا استعمال کرتے ہوئے اس جگہ کی طرف روانہ ہوئے۔
ہارٹز نے وضاحت کی کہ حماس کے جنگجوؤں کے ایک کیمرہ سے ایک ویڈیو کلپ میں ایک آواز دکھائی گئی جس میں ایک قیدی اسرائیلی سے ریئم کی سمت کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
اخبار مزید کہتا ہے کہ پولیس اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی شخصیات کے مطابق اس جائزے کو تقویت دینے والے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ حماس کے جنگجو پہلے روٹ 232 سے اس مقام پر پہنچے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کنسرٹ اصل میں جمعرات اور جمعہ کو ہونا تھا، منتظمین کی درخواست پر اسے ہفتے کے روز ایک اضافی دن دیا گیا۔
آخری لمحات میں ہونے والی تبدیلی سے اس تشخیص کو تقویت ملتی ہے کہ حماس کو اس واقعے کا علم نہیں تھا۔ اخبار نے ایک سینیر پولیس ذریعہ کے حوالے سے کہا ہے “اس تقریب میں ہمارے اندازوں کے مطابق تقریباً 4,400 افراد نے شرکت کی، جن میں سے اکثریت راکٹ حملے کے چار منٹ بعد تقریب کو منتشر کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔”
پولیس کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ میلے کے بہت سے شرکاء فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے کیونکہ گولی چلنے کی آواز سننے سے آدھا گھنٹہ قبل کنسرٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پرایک اورحملہ، ایک ماہ میں ہونے والے حملوں کی تعداد چالیس ہوگئی













تبصرہ کریں