اسرائیلی فوج کا غزہ میں ماہی گیروں اور کسانوں پر حملہ

گذشتہ روز اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کی کشتیوں کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق میں زرعی زمینوں پر موجود کسانوں پر فائرنگ کی۔

فاران: گذشتہ روز اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کی کشتیوں کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق میں زرعی زمینوں پر موجود کسانوں پر فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے شمالی غزہ کی پٹی کے قریب ماہی گیروں کی کشتیوں پر گولیاں اور پانی کی توپیں برسائیں جس سے انہیں سمندر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خان یونس کے مشرق میں تعینات قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع قصبوں خزاعہ اور قرارہ کے مشرق میں واقع زرعی زمینوں کی طرف بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی اور کسانوں کو اپنی زمینوں سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔