اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں پر حملہ
فاران؛ غزہ میں صحافیوں کی نمائندہ ’جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مشرقی غزہ میں رات کے وقت ہونے والے فلسطینی مظاہروں کے دوران فلسطینی صحافیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دسیوں فلسطینی صحافی اور عام شہری اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے کواڈ کاپٹر طرز کے ڈرون طیارے کے ذریعے فلسطینی صحافیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو خطرناک قرار دیتی ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی ریاست غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔
تبصرہ کریں