اسرائیلی فوجی اڈے سے چوری، صہیونی فوجی سوتے رہ گئے

عبرانی زبان کے ذرائع نے فوج کے ایک اڈے سے چوری کی اطلاع دی ہے۔

فاران: عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے مقبوضہ النقب میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اڈے میں پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی خبر دی ہے ۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد “شبتا” بیس میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اور فوج کے توپ خانے کے افسران کی تین بندوقیں چرا لیں جو سو رہے تھے!
اس واقعے کے بعد صہیونی ملٹری پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا اور ان 3 افسران کو مستقبل میں سینکڑوں فوجیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے ضروری صلاحیت اور تیاری نہ ہونے کی وجہ سے تربیتی کورس میں شرکت جاری رکھنے سے روک دیا۔