افغانستان کے صوبہ ہلمند میں لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں
فاران؛ فغان صوبے ہلمند کے مرکز لشکر گاہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر لاشیں بکھری ہوئی ہیں، ہم نہیں جانتے کہ وہ لاشیں بے گناہ شہریوں کی ہیں یا طالبان کی۔
جو لوگ نقل مکانی کر سکتے تھے اُنہوں نے سیکڑوں کی تعداد میں دریائے ہلمند کے نزدیک پناہ لے رکھی ہے۔ اُنہیں خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا شروع ہوگیا ہے۔
ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ کا یہ اعتراف بھی سامنے آیا ہے کہ لشکر گاہ میں لڑائی کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے۔
یہ بھی رپورٹس ہیں کہ طالبان نے گھروں، دکانوں اور بازاروں میں پوزیشنز لے رکھی ہیں، سڑکوں پر لڑائی ہو رہی ہے اور لوگ گھروں میں پھنس گئے ہیں۔
گزشتہ ایک روز میں ہی وہاں درجنوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک کے جنوب میں قندھار اور مغرب میں ہرات پر کنٹرول کی لڑائی بھی سنگین ہوتی جارہی ہے۔
تبصرہ کریں