امریکہ کے یمن پر دو نئے فضائی حملے
فاران: فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ – المیادین نیوز نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے “ساقین” اور “سحر” علاقوں کو فضائی حملے سے نشانہ بنایا ہے۔
سابق امریکی انتظامیہ جو بائیڈن کی قیادت میں فوجی اتحاد اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزرنے سے روکنے میں ناکام رہا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اس راستے پر جاری رہنے پر اصرار کرتی رہی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یمن کے حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کے ذریعے “بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی” کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
گذشتہ ہفتے کے اواخر سے امریکیوں نے یمن پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 53 افراد شہید اور 98 زخمی ہو چکے ہیں۔ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز کو بھی متعدد بار نشانہ بنایا۔
تبصرہ کریں