امریکی اخبار: کوخاوی نے خفیہ طور پر سعودی فوجی کمانڈر سے کی ملاقات

اخبار کے مطابق ملاقات میں ایک ایسے مسئلے پر غور کیا گیا جسے انہوں نے "ایرانی ڈرونز کا خطرہ" نام دیا ہوا تھا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ مارچ میں مصر کے شہر “شرم الشیخ” میں ایک خفیہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صہیونی فوج کے علاوہ سعودی عرب کے حکام نے بھی شرکت کی۔

اخبار کے مطابق ملاقات میں ایک ایسے مسئلے پر غور کیا گیا جسے انہوں نے “ایرانی ڈرونز کا خطرہ” نام دیا ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دو شرکاء میں صہیونی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف آویو کوخاوی اور سعودی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی شامل تھے۔

قطر، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی، جس پر انہوں نے “تعاون کی جانب ابتدائی اقدامات” کے بارے میں بات چیت کی۔