امریکی یونیورسٹی نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

امریکا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔

فاران؛ ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں امریکی یونیورسٹی کی یونین کاکس نے فلسطینی عوام کے اسرائیلی قبضے ، آباد کاروں کی نوآبادیات اور نسل پرستی کی مخالفت کی۔

اسمبلی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پراسرائیل کی فوجی اور مالی امداد بند کریں۔

انہوں نے ریاستوں اور دفاع کی وزارتوں اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابض ریاست کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

“سنڈیکیٹ‘‘ نے بائیکاٹ تحریک “BDS” اور فلسطین کی حمایت میں امریکی تعلیمی پوزیشنوں کی حمایت کا اظہار کیا۔