اپنے ہی فوجی کی گولی سے صہیونی فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے ایک فوجی کو مغربی کنارے پر حملے کے دوران ایک اندرونی شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فاران: فارس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی غلطی سے مغربی کنارے کے علاقے “طولکرم” کے قریب دوسرے فوجی کی گولی کا نشانہ بن گیا۔
” کان ” رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اپنے ساتھیوں کو بتائے بغیر اپنی پوسٹ چھوڑ کر چلا گیا اور جب اس نے پوسٹ پر واپس آنا چاہا تو دوسرے فوجی نے اسے “دشمن عنصر” سمجھ کر گولی مار دی۔
اس رپورٹ کے تسلسل میں صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایوب کوخاوی نے واقعہ کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے مقتول کے اہل خانہ کو اس کی موت کی خبر دے دی گئی ہے۔