بیت المقدس میں صیہونیوں نے ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا

بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست گولی سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی گروپ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل ۷ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع “کفر العقب” میں “محمد الشام” نامی فلسطینی نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق محمد کے گھر پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد وہ سر میں سیدھی گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس نوجوان فلسطینی کی شہادت کو ’منظم دہشت گردی‘ قرار دیا۔

خبر رساں ایجنسی ” وفا ” کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین (PLO) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل “حسین الشیخ” نے بھی اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

شہید کا باپ اپنے بیٹے کے خون میں رنگی ہوئی قمیض کے ساتھ

 

مقبوضہ قدس نے اس ہفتے اتوار کی صبح ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کا مشاہدہ کیا جس میں “امیر صیداوی” نامی اس نوجوان نے صہیونی بس پر فائرنگ کر دی۔
صیہونی حکومت کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں کم از کم 9 صہیونی زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔