حزب اللہ: حماس کے خلاف برطانوی کارروائی اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کی علامت ہے
فاران: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے حماس کے خلاف لندن کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس فیصلے سے فلسطینی عوام اور حماس کے ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
برطانوی وزیر داخلہ “پریٹی پٹیل” نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کے حکم کے مطابق برطانیہ میں حماس کی کسی بھی سرگرمی پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
لبنان کی تحریک حزب اللہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ برطانوی حکومت کا حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ غلط اور ظالمانہ ہے۔
المیادین نیوز نیٹ ورک نے حزب اللہ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ برطانیہ کی مجرمانہ پالیسی کا تسلسل ہے جو صہیونی دشمن اور اس کی پالیسیوں کی مکمل حمایت میں ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اپنے غلط حساب کتاب پر نظر ثانی کرے اور اس غلط فیصلے کو واپس لے۔
حزب اللہ نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کے فیصلے کا فلسطینی عوام اور تحریک حماس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
حزب اللہ نے آکر میں کہا کہ برطانوی حکومت کے حماس کے خلاف فیصلے نے حتمی فتح اور آزادی کے حصول کے لیے فلسطینی گروہوں کے جہاد پر مبنی عزم اور جذبے میں اضافہ کیا۔
تبصرہ کریں